احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

46: 46- بَابُ حِفْظِ السِّرِّ:
باب: راز چھپانا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6289
حدثنا عبد الله بن صباح، حدثنا معتمر بن سليمان، قال: سمعت ابي، قال:"سمعت انس بن مالك اسر إلي النبي صلى الله عليه وسلم سرا فما اخبرت به احدا بعده، ولقد سالتني ام سليم فما اخبرتها به".
ہم سے عبداللہ بن صباح نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ میں نے اپنے والد سے سنا کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایک راز کی بات کہی تھی اور میں نے وہ راز کسی کو نہیں بتایا (ان کی والدہ) ام سلیم رضی اللہ عنہا نے بھی مجھ سے اس کے متعلق پوچھا لیکن میں نے انہیں بھی نہیں بتایا۔

Share this: