احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

186: 186- بَابُ مَنْ قَسَمَ الْغَنِيمَةَ فِي غَزْوِهِ وَسَفَرِهِ:
باب: سفر میں اور جہاد میں مال غنیمت کو تقسیم کرنا۔
وقال رافع: كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم بذي الحليفة فاصبنا غنما وإبلا، فعدل عشرة من الغنم ببعير.
اور رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم ذوالحلیفہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ‘ ہم کو بکریاں اور اونٹ غنیمت میں ملے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس بکریوں کو ایک اونٹ کے برابر قرار دے کر تقسیم کی تھی۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 3066
حدثنا هدبة بن خالد، حدثنا همام، عن قتادة، ان انسا اخبره، قال: اعتمر النبي صلى الله عليه وسلم"من الجعرانة حيث قسم غنائم حنين".
ہم سے ہدبہ بن خالد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے ہمام بن یحییٰ نے بیان کیا ‘ ان سے قتادہ نے اور انہیں انس رضی اللہ عنہ نے خبر دی ‘ آپ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام جعرانہ سے ‘ جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ حنین کا مال غنیمت تقسیم کیا تھا ‘ عمرہ کا احرام باندھا تھا۔

Share this: