احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: 11- بَابُ الاِسْتِئْذَانُ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ:
باب: اذن لینے کا اس لیے حکم دیا گیا کہ نظر نہ پڑے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 6241
حدثنا علي بن عبد الله، حدثنا سفيان، قال الزهري: حفظته كما انك ها هنا، عن سهل بن سعد، قال: اطلع رجل من جحر في حجر النبي صلى الله عليه وسلم، ومع النبي صلى الله عليه وسلم مدرى يحك به راسه، فقال:"لو اعلم انك تنظر، لطعنت به في عينك، إنما جعل الاستئذان من اجل البصر".
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے، ان سے زہری نے بیان کیا (سفیان نے کہا کہ) میں نے یہ حدیث زہری سے سن کر اس طرح یاد کی ہے کہ جیسے تو اس وقت یہاں موجود ہو اور ان سے سہل بن سعد نے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی حجرہ میں سوراخ سے دیکھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت ایک کنگھا تھا جس سے آپ سر مبارک کھجا رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تم جھانک رہے ہو تو یہ کنگھا تمہاری آنکھ میں چبھو دیتا (اندر داخل ہونے سے پہلے) اجازت مانگنا تو ہے ہی اس لیے کہ (اندر کی کوئی ذاتی چیز) نہ دیکھی جائے۔

Share this: