احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

110: 110- بَابُ يُطَوِّلُ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى:
باب: پہلی رکعت (میں قرآت) طویل ہونی چاہئے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 779
حدثنا ابو نعيم، حدثنا هشام، عن يحيى بن ابي كثير، عن عبد الله بن ابي قتادة، عن ابيه،"ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يطول في الركعة الاولى من صلاة الظهر ويقصر في الثانية، ويفعل ذلك في صلاة الصبح".
ہم سے ابونعیم فضل بن دکین نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے ہشام دستوائی نے بیان کیا، انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے بیان کیا، انہوں نے عبداللہ بن ابی قتادہ سے، انہوں نے اپنے والد ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی پہلی رکعت میں (قرآت) طویل کرتے تھے اور دوسری رکعت میں مختصر۔ صبح کی نماز میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کرتے تھے۔

Share this: