📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 984

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 984 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #11 📁 کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل (كتاب الجنائز عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: موت کی خبر دینے کی کراہت۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 984 Jami at-Tirmidhi 984
کتاب #11: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
12: باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ النَّعْىِ
🏷️ باب: موت کی خبر دینے کی کراہت۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا حَكَّامُ بْنُ سَلْمٍ، وَهَارُونُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِيَّاكُمْ وَالنَّعْيَ فَإِنَّ النَّعْيَ مِنْ عَمَلِ الْجَاهِلِيَّةِ ". قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَالنَّعْيُ أَذَانٌ بِالْمَيِّتِ. وَفِي الْبَاب، عَنْ حُذَيْفَةَ.
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نعی ( موت کی خبر دینے ) ۱؎ سے بچو ، کیونکہ نعی جاہلیت کا عمل ہے “ ۔ عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں : نعی کا مطلب میت کی موت کا اعلان ہے ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ اس باب میں حذیفہ رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 984]
💡 وضاحت:
۱؎: کسی کی موت کی خبر دینے کو نعی کہتے ہیں، نعی جائز ہے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی کی وفات کی خبر دی ہے، اسی طرح زید بن حارثہ، جعفر بن ابی طالب اور عبداللہ بن رواحہ رضی الله عنہما کی وفات کی خبریں بھی آپ نے لوگوں کو دی ہیں، یہاں جس نعی سے بچنے کا ذکر ہے اس سے اہل جاہلیت کی نعی ہے، زمانہ جاہلیت میں جب کوئی مر جاتا تھا تو وہ ایک شخص کو بھیجتے جو محلوں اور بازاروں میں پھر پھر کر اس کے مرنے کا اعلان کرتا۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف تخريج إصلاح المساجد (108) // ضعيف الجامع الصغير (2211) //
قال الشيخ زبیر علی زئی: (984،985) إسناده ضعيف ¤ أبوحمزة مسلم بن كيسان الأعور ضعيف (تق: 6641)
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 9461) (ضعیف) (سند میں میمون ابو حمزہ اعور ضعیف راوی ہیں)
جامع الترمذي • حدیث #984
982 983 984 985 986

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#985 حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِي...
´اس سند سے بھی` عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے اسی طرح مروی ہے ، اور راوی نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے ۔ اور اس نے اس میں ...
#986 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ بَكْرِ بْنِ خُنَيْسٍ ، حَدَّثَ...
´حذیفہ بن الیمان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے کہا : جب میں مر جاؤں تو تم میرے مرنے کا اعلان مت کرنا ۔ مجھے ڈر ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ