📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 602

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 602 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #7 📁 کتاب: سفر کے احکام و مسائل (أبواب السفر) ← 🏷️ باب: ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 602 Jami at-Tirmidhi 602
کتاب #7: کتاب: سفر کے احکام و مسائل
70: باب مَا ذُكِرَ فِي قِرَاءَةِ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ
🏷️ باب: ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، قَال: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ عَبْدَ اللَّهِ عَنْ هَذَا الْحَرْفِ غَيْرِ آسِنٍ أَوْ يَاسِنٍ، قَالَ: كُلَّ الْقُرْآنِ قَرَأْتَ غَيْرَ هَذَا الْحَرْفِ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: إِنَّ قَوْمًا يَقْرَءُونَهُ يَنْثُرُونَهُ نَثْرَ الدَّقَلِ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، إِنِّي لَأَعْرِفُ السُّوَرَ النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرُنُ بَيْنَهُنَّ، قَالَ: فَأَمَرْنَا عَلْقَمَةَ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: " عِشْرُونَ سُورَةً مِنَ الْمُفَصَّلِ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرُنُ بَيْنَ كُلِّ سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابووائل شقیق بن سلمہ کہتے ہیں : ایک شخص نے عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے لفظ غَيْرِ آسِنٍ یا يَاسِنٍ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا : کیا تم نے اس کے علاوہ پورا قرآن پڑھ لیا ہے ؟ اس نے کہا : جی ہاں ، انہوں نے کہا : ایک قوم اسے ایسے پڑھتی ہے جیسے کوئی خراب کھجور جھاڑ رہا ہو ، یہ ان کے گلے سے آگے نہیں بڑھتا ، میں ان متشابہ سورتوں کو جانتا ہوں جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ملا کر پڑھتے تھے ۔ ابووائل کہتے ہیں : ہم نے علقمہ سے پوچھنے کے لیے کہا تو انہوں نے ابن مسعود رضی الله عنہ سے پوچھا : انہوں نے بتایا کہ یہ مفصل کی بیس سورتیں ہیں ۱؎ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر رکعت میں دو دو سورتیں ملا کر پڑھتے تھے ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ يَاسِنٍ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 602]
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1262)، صفة الصلاة
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 106 (775)، وفضائل القرآن 6 (4996)، صحیح مسلم/المسافرین 49 (822)، سنن النسائی/الافتتاح 75 (1005، 1006، 1007) (تحفة الأشراف: 9248)، مسند احمد (1/380، 421، 427، 436، 462، 455) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #602
600 601 602 603 604

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#544 حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ الْوَرَّاقُ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر ، عمر اور عثمان رضی الله عنہم کے...
#545 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَ...
´ابونضرہ سے روایت ہے کہ` عمران بن حصین رضی الله عنہ سے مسافر کی نماز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا : میں نے رسول...
#546 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، و...
´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ میں چار رکعتیں پڑھیں ۱؎ اور ذی ال...
#547 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ ، ع...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے مکہ کے لیے نکلے ، آپ کو سوائے اللہ ...
#548 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاق الْ...
´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ سے مکہ کے لیے نکلے ۔ آپ نے دو رکعتیں...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ