📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: سفر کے احکام و مسائل (أبواب السفر) 🏷️ باب: باب: نماز استسقاء کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 556 Jami at-Tirmidhi 556
کتاب #7: کتاب: سفر کے احکام و مسائل
43: باب مَا جَاءَ فِي صَلاَةِ الاِسْتِسْقَاءِ
باب: نماز استسقاء کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " خَرَجَ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ جَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ فِيهَا وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَاسْتَسْقَى وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَنَسٍ، وَآبِي اللَّحْمِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. وَعَلَى هَذَا الْعَمَلُ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَبِهِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ، وَأَحْمَدُ، وَإِسْحَاق، وَعَمُّ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ هُوَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيُّ.
عباد بن تمیم کے چچا عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بارش طلب کرنے کے لیے لوگوں کو ساتھ لے کر باہر نکلے ، آپ نے انہیں دو رکعت نماز پڑھائی ، جس میں آپ نے بلند آواز سے قرأت کی ، اپنی چادر پلٹی ، اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور قبلہ رخ ہو کر بارش کے لیے دعا کی ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- عبداللہ بن زید رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- اس باب میں ابن عباس ، ابوہریرہ ، انس اور آبی اللحم رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ، ¤ ۳- اہل علم کا اسی پر عمل ہے ، اور اسی کے شافعی ، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی قائل ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 556]
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1267)
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الاستسقاء 1 (1005)، و4 (1012)، والدعوات 25 (6343)، صحیح مسلم/الاستسقاء 1 (894)، سنن ابی داود/ الصلاة 258 (1161-1164)، و259 (1166، 1167)، سنن النسائی/الاستسقاء 2 (1506)، و3 (1508)، و5 (1510)، و6 (1511)، و7 (512)، و8 (1513)، و12 (1521)، و14 (1523)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 153 (1267)، (تحفة الأشراف: 5297)، موطا امام مالک/الاستسقاء (17)، مسند احمد (4/39، 40، 41، 42)، سنن الدارمی/الصلاة 188 (1541) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #556
554 555 556 557 558

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#557 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْن...
آبی اللحم رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احجارزیت ۱؎ کے پاس ا...
#558 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل، عَنْ هِشَامِ بْنِ إِسْحَاق وَهُوَ ابْنُ ...
اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ کہتے ہیں کہ مجھے ولید بن عقبہ نے ابن عباس رضی الله عنہما کے پاس بھیجا ( ول...
#559 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ إِسْحَاق ...
اسحاق بن عبداللہ بن کنانہ سے روایت ہے ، آگے انہوں نے اسی طرح ذکر کیا البتہ اس میں انہوں نے لفظ «منخ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ