📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: عیدین کے احکام و مسائل (أبواب العيدين عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: عیدین میں عورتوں کے عیدگاہ جانے کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 539 Jami at-Tirmidhi 539
کتاب #6: کتاب: عیدین کے احکام و مسائل
36: باب مَا جَاءَ فِي خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْعِيدَيْنِ
باب: عیدین میں عورتوں کے عیدگاہ جانے کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ هُوَ ابْنُ زَاذَانَ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُخْرِجُ الْأَبْكَارَ وَالْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضَ فِي الْعِيدَيْنِ، فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَعْتَزِلْنَ الْمُصَلَّى وَيَشْهَدْنَ دَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ، قَالَتْ إِحْدَاهُنَّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهَا جِلْبَاب؟ قَالَ: " فَلْتُعِرْهَا أُخْتُهَا مِنْ جَلَابِيبِهَا ".
ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین میں کنواری لڑکیوں ، دوشیزاؤں ، پردہ نشیں اور حائضہ عورتوں کو بھی لے جاتے تھے ۔ البتہ حائضہ عورتیں عید گاہ سے دور رہتیں اور مسلمانوں کی دعا میں شریک رہتیں ۔ ایک عورت نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اگر کسی عورت کے پاس چادر نہ ہو تو کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا : ” اس کی بہن کو چاہیئے کہ اسے اپنی چادروں میں سے کوئی چادر عاریۃً دیدے “ ۱؎ ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 539]
💡 وضاحت:
۱؎: اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ عورتوں کو نماز عید کے لیے عید گاہ لے جانا مسنون ہے، جو لوگ اس کی کراہت کے قائل ہیں وہ کہتے ہیں: یہ ابتدائے اسلام کا واقعہ ہے تاکہ اہل اسلام کی تعداد زیادہ معلوم ہو اور لوگوں پر ان کی دھاک بیٹھ جائے، لیکن یہ تاویل صحیح نہیں کیونکہ ابن عباس رضی الله عنہما سے بھی اس طرح کی روایت آتی ہے اور وہ کمسن صحابہ میں سے ہیں، ظاہر ہے ان کی یہ گواہی فتح مکہ کے بعد کی ہو گی جس وقت اظہار قوت کی ضرورت ہی نہیں تھی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1307 و 1308)
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحیض 23 (324)، والصلاة 2 (351)، والعیدین 15 (980)، و21 (981)، والحج 81 (1652)، صحیح مسلم/العیدین 1 (890)، والجہاد 48 (1812)، سنن ابی داود/ الصلاة 247 (1136)، سنن النسائی/الحیض 22 (390)، والعیدین 3 (1559)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 165 (1307)، (تحفة الأشراف: 18108)، مسند احمد (5/84، 85)، سنن الدارمی/الصلاة 223 (1650) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #539
537 538 539 540 541

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#540 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ حَفْصَةَ بِن...
اس سند سے بھی ام عطیہ رضی الله عنہا سے اسی طرح مروی ہے ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- ام عطیہ رضی ال...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ