📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 464

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 464 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #4 📁 کتاب: صلاۃ وترکے ابواب (أبواب الوتر​) ← 🏷️ باب: نماز وتر میں دعائے قنوت پڑھنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 464 Jami at-Tirmidhi 464
کتاب #4: کتاب: صلاۃ وترکے ابواب
10: باب مَا جَاءَ فِي الْقُنُوتِ فِي الْوِتْرِ
🏷️ باب: نماز وتر میں دعائے قنوت پڑھنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ السَّعْدِيِّ، قَالَ: قَالَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي الْوِتْرِ " اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ، فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ " قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْحَوْرَاءِ السَّعْدِيِّ وَاسْمُهُ: رَبِيعَةُ بْنُ شَيْبَانَ، وَلَا نَعْرِفُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْقُنُوتِ فِي الْوِتْرِ شَيْئًا أَحْسَنَ مِنْ هَذَا، وَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي الْقُنُوتِ فِي الْوِتْرِ، فَرَأَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ الْقُنُوتَ فِي الْوِتْرِ فِي السَّنَةِ كُلِّهَا، وَاخْتَارَ الْقُنُوتَ قَبْلَ الرُّكُوعِ، وَهُوَ قَوْلُ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَبِهِ يَقُولُ: سفيان الثوري , وَابْنُ الْمُبَارَكِ , وَإِسْحَاق وَأَهْلُ الْكُوفَةِ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، أَنَّهُ كَانَ " لَا يَقْنُتُ إِلَّا فِي النِّصْفِ الْآخِرِ مِنْ رَمَضَانَ، وَكَانَ يَقْنُتُ بَعْدَ الرُّكُوعِ " وَقَدْ ذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِلَى هَذَا، وَبِهِ يَقُولُ: الشافعي وَأَحْمَدُ.
حسن بن علی رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات سکھائے جنہیں میں وتر میں پڑھا کروں ، وہ کلمات یہ ہیں : اللهم اهدني فيمن هديت وعافني فيمن عافيت وتولني فيمن توليت وبارك لي فيما أعطيت وقني شر ما قضيت فإنك تقضي ولا يقضى عليك وإنه لا يذل من واليت تباركت ربنا وتعاليت ” اے اللہ ! مجھے ہدایت دے کر ان لوگوں کے زمرہ میں شامل فرما جنہیں تو نے ہدایت سے نوازا ہے ، مجھے عافیت دے کر ان لوگوں میں شامل فرما جنہیں تو نے عافیت بخشی ہے ، میری سرپرستی فرما کر ، ان لوگوں میں شامل فرما جن کی تو نے سرپرستی کی ہے ، اور جو کچھ تو نے مجھے عطا فرمایا ہے اس میں برکت عطا فرما ، اور جس شر کا تو نے فیصلہ فرما دیا ہے اس سے مجھے محفوظ رکھ ، یقیناً فیصلہ تو ہی صادر فرماتا ہے ، تیرے خلاف فیصلہ صادر نہیں کیا جا سکتا ، اور جس کا تو والی ہو وہ کبھی ذلیل و خوار نہیں ہو سکتا ، اے ہمارے رب ! تو بہت برکت والا اور بہت بلند و بالا ہے ۔ “ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن ہے ، ¤ ۲- اسے ہم صرف اسی سند سے یعنی ابوالحوراء سعدی کی روایت سے جانتے ہیں ، ان کا نام ربیعہ بن شیبان ہے ، ¤ ۳- میرے علم میں وتر کے قنوت کے سلسلے میں اس سے بہتر کوئی اور چیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہو معلوم نہیں ، ¤ ۴- اس باب میں علی رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے ، ¤ ۵- اہل علم کا وتر کے قنوت میں اختلاف ہے ۔ عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کا خیال ہے کہ وتر میں قنوت پورے سال ہے ، اور انہوں نے رکوع سے پہلے قنوت پڑھنا پسند کیا ہے ، اور یہی بعض اہل علم کا قول ہے سفیان ثوری ، ابن مبارک ، اسحاق اور اہل کوفہ بھی یہی کہتے ہیں ، ¤ ۶- علی بن ابی طالب رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ وہ صرف رمضان کے نصف آخر میں قنوت پڑھتے تھے ، اور رکوع کے بعد پڑھتے تھے ، ¤ ۷- بعض اہل علم اسی طرف گئے ہیں ، شافعی اور احمد بھی یہی کہتے ہیں ۱؎ ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 464]
💡 وضاحت:
۱؎: وتر کی اہمیت، اور اس کی مشروعیت کے سبب اس کے وقت، اور طریقہ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وتر کے بارے میں جو روایات وارد ہیں ان سب سے یہی ثابت ہوتا ہے، کہ صلاۃ وتر پورا سال اور ہر روز ہے، اور قنوت وتر کے بارے میں تحقیقی بات یہی ہے کہ وہ رکوع سے پہلے افضل ہے، اور قنوت نازلہ رکوع کے بعد ہے۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الصلاة 340 (1425)، سنن النسائی/قیام اللیل 51 (1746)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 117 (1178)، (تحفة الأشراف: 34404)، مسند احمد (1/199، 220)، سنن الدارمی/الصلاة 214 (1632) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #464
462 463 464 465 466

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#452 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَ...
´خارجہ بن حذافہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( حجرے سے نکل کر ) ہمارے پاس آئے اور فرمایا : ” ...
#453 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق ، عَنْ...
´علی رضی الله عنہ کہتے ہیں :` وتر تمہاری فرض نماز کی طرح لازمی نہیں ہے ۱؎ ، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنت...
#454 وَرَوَى سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَغَيْرُهُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ ع...
´علی رضی الله عنہ کہتے ہیں :` وتر لازم نہیں ہے جیسا کہ فرض صلاۃ کا معاملہ ہے ، بلکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی س...
#455 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ إِسْرَائِ...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں وتر سونے سے پہلے پڑھ لیا کروں ۔ ...
#455 وَرُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " مَنْ خَشِيَ مِنْكُمْ أَ...
´جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں سے جسے اندیشہ ہو کہ وہ رات کے آخری ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ