📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: نماز میں سہو و نسیان سے متعلق احکام و مسائل (أبواب السهو) 🏷️ باب: باب: نفل نماز گھر میں پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 451 Jami at-Tirmidhi 451
کتاب #3: کتاب: نماز میں سہو و نسیان سے متعلق احکام و مسائل
219: باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ صَلاَةِ التَّطَوُّعِ فِي الْبَيْتِ
باب: نفل نماز گھر میں پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ وَلَا تَتَّخِذُوهَا قُبُورًا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم اپنے گھروں میں نماز پڑھو ۱؎ اور انہیں قبرستان نہ بناؤ “ ۲؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 451]
💡 وضاحت:
۱؎: اس سے مراد نوافل اور سنن ہیں۔
۲؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جن گھروں میں نوافل کی ادائیگی کا اہتمام ہوتا ہے وہ قبرستان کی طرح نہیں ہیں، اور جن گھروں میں نوافل وغیرہ کا اہتمام نہیں کیا جاتا وہ قبرستان کے مثل ہیں، جس طرح قبریں عمل اور عبادت سے خالی ہوتی ہیں ایسے گھر بھی عمل و عبادت سے محروم قبرستان کے ہوتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (958 و 1302)
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصلاة 52 (432)، والتہجد 37 (1187)، صحیح مسلم/المسافرین 29 (777)، سنن ابی داود/ الصلاة 205 (1043)، و346 (48 14)، سنن النسائی/قیام اللیل 1 (1599)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 186 (1377)، (تحفة الأشراف: 8010)، وکذا (8142)، مسند احمد (2/6، 16، 123) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #451
449 450 451 452 453

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#450 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْ...
زید بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہاری نماز میں سب...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ