جامع الترمذي حدیث نمبر: 3792
Jami at-Tirmidhi 3792
کتاب #50: کتاب: فضائل و مناقب
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَال: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ:" إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا قَالَ: وَسَمَّانِي، قَالَ:" نَعَمْ"، فَبَكَى. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی بن کعب رضی الله عنہ سے فرمایا : ” اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں لم يكن الذين كفروا ۱؎ پڑھ کر سناؤں ، انہوں نے عرض کیا : کیا اس نے میرا نام لیا ہے ، آپ نے فرمایا : ” ہاں ( یہ سن کر ) وہ رو پڑے “ ۲؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- ابی بن کعب رضی الله عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” پھر انہوں نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی ۔“ [سنن ترمذي/حدیث: 3792]
💡 وضاحت:
۱؎: سورۃ البینۃ: ۱۔
۲؎: یہ بات اللہ کے نزدیک ابی بن کعب کے مقام و مرتبہ کی دلیل ہے، اور وہ بھی خاص قراءت قرآن میں ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء (الجمعة: ۴)
۲؎: یہ بات اللہ کے نزدیک ابی بن کعب کے مقام و مرتبہ کی دلیل ہے، اور وہ بھی خاص قراءت قرآن میں ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء (الجمعة: ۴)
قال الشيخ الألباني:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/مناقب الأنصار 16 (3809)، وتفسیر سورة البینة (4959-4961)، صحیح مسلم/المسافرین 39 (799)، وفضائل الصحابة 23 (799/121) (تحفة الأشراف: 1247) (صحیح)