جامع الترمذي حدیث نمبر: 3763
Jami at-Tirmidhi 3763
کتاب #50: کتاب: فضائل و مناقب
30: باب مَنَاقِبِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رضى الله عنه
باب: جعفر بن ابی طالب رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَأَيْتُ جَعْفَرًا يَطِيرُ فِي الْجَنَّةِ مَعَ الْمَلَائِكَةِ ". قَالَ: هَذَا غَرِيبٌ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ , وَقَدْ ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ هُوَ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَفِي الْبَابِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے جعفر کو جنت میں فرشتوں کے ساتھ اڑتے دیکھا ہے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی یہ حدیث غریب ہے ، ہم اسے صرف عبداللہ بن جعفر کی روایت سے جانتے ہیں ، اور یحییٰ بن معین وغیرہ نے ان کی تضعیف کی ہے ، اور عبداللہ بن جعفر : علی بن مدینی کے والد ہیں ، ¤ ۲- اس باب میں ابن عباس رضی الله عنہما سے بھی روایت آئی ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3763]
قال الشيخ الألباني:
صحيح، الصحيحة (1226)، المشكاة (6153)
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 14035) (صحیح)