جامع الترمذي حدیث نمبر: 3559
Jami at-Tirmidhi 3559
کتاب #49: کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
107: باب
باب:۔۔۔
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ يَزِيدَ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ أَبِي نُصَيْرَةَ، عَنْ مَوْلًى لِأَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا أَصَرَّ مَنِ اسْتَغْفَرَ وَلَوْ فَعَلَهُ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا غَرِيبٌ، إِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي نُصَيْرَةَ وَلَيْسَ إِسْنَادُهُ بِالْقَوِيِّ.
ابوبکر صدیق رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص گناہ کر کے توبہ کر لے اور اپنے گناہ پر نادم ہو تو وہ چاہے دن بھر میں ستر بار بھی گناہ کر ڈالے وہ گناہ پر مُصر اور بضد نہیں مانا جائے گا “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث غریب ہے ، ¤ ۲- ہم اسے صرف ابونصیرہ کی روایت سے جانتے ہیں ¤ ۳- اور اس کی سند زیادہ قوی نہیں ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3559]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف، المشكاة (2340)، ضعيف أبي داود (267) // (326 / 1514)، ضعيف الجامع الصغير (5004) //
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/ الصلاة 361 (1514) (تحفة الأشراف: 6628) (ضعیف) (اس کی سند میں ایک مبہم راوی ہے)