📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار (كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: صبح و شام کے اذکار سے متعلق ایک اور باب۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 3470 Jami at-Tirmidhi 3470
کتاب #49: کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
61: باب مِنْهُ
باب: صبح و شام کے اذکار سے متعلق ایک اور باب۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُوسَى الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ لِأَصْحَابِهِ: " قُولُوا: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ، مَنْ قَالَهَا مَرَّةً كُتِبَتْ لَهُ عَشْرًا، وَمَنْ قَالَهَا عَشْرًا كُتِبَتْ لَهُ مِائَةً، وَمَنْ قَالَهَا مِائَةً كُتِبَتْ لَهُ أَلْفًا، وَمَنْ زَادَ زَادَهُ اللَّهُ، وَمَنِ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ غَفَرَ لَهُ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا : «سبحان الله وبحمده» کہا کرو ، جس نے یہ کلمہ ایک بار کہا اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی ، اور جس نے دس بار کہا اس کے لیے سو نیکیاں لکھی جائیں گی ، اور جس نے سو بار کہا اس کے لیے ایک ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی ، اور جو زیادہ کہے گا اللہ اس کی نیکیوں میں بھی اضافہ فرما دے گا ، اور جو اللہ سے بخشش چاہے گا اللہ اس کو بخش دے گا “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3470]
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا، الضعيفة (4067) // ضعيف الجامع الصغير (4119) //
قال الشيخ زبیر علی زئی: (3470) إسناده ضعيف جدًا ¤ داود بن الزبرقان: متروك إلخ (تقدم: 3207) و روي النسائي بسند آخر عن مطر الوراق عن نافع عن ابن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”اذكروا عبادالله فإن العبد إذا قال: سبحان الله وبحمده، كتب الله له بها عشرًا، ومن عشر إلى مائة ومن مائة ألف فمن زاد زاد الله له ومن استغفر غفر الله له۔“ عمل اليوم والليلة:160، السنن الكبري 8899) وسنده حسن وهو يغني عنه
تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة 62 (160) (تحفة الأشراف: 8446) (ضعیف جداً) (سند میں مطر الوراق بہت زیادہ غلطیاں کیا کرتے تھے، اور داود بن زبرقان متروک راوی ہے)
جامع الترمذي • حدیث #3470
3468 3469 3470 3471 3472

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3469 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْن...
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص صبح و شام میں ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ