جامع الترمذي حدیث نمبر: 3330
Jami at-Tirmidhi 3330
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
71: باب وَمِنْ سُورَةِ الْقِيَامَةِ
باب: سورۃ القیامہ سے بعض آیات کی تفسیر۔
وَرَوَى الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ ثُوَيْرٍ عَنْ مُجَاهِد عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَوْلَهُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ، وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا ذَكَرَ فِيهِ، عَنْ مُجَاهِدٍ غَيْرَ الثَّوْرِيِّ، حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، وَثُوَيْرٌ يكنى أبا جهم، وأبو فاختة اسمه سعيد بن علاقة.
اشجعی نے سفیان سے ، سفیان نے ثویر سے ، ثویر نے مجاہد سے اور مجاہد نے ابن عمر رضی الله عنہما سے روایت کی ہے ، اور ان کے قول سے روایت کی ہے اور اسے انہوں نے مرفوعاً روایت نہیں کیا ہے ، اور میں ثوری کے علاوہ کسی کو نہیں جانتا جس نے اس سند میں مجاہد کا نام لیا ہو ، ¤ ۴- اسے ہم سے بیان کیا ابوکریب نے ، وہ کہتے ہیں : ہم سے بیان کیا عبیداللہ اشجعی نے اور عبیداللہ اشجعی نے روایت کی سفیان سے ، ثویر کی کنیت ابوجہم ہے اور ابوفاختہ کا نام سعید بن علاقہ ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3330M]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف، الضعيفة (1985) // ضعيف الجامع الصغير (1382) //
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف، وانظر ماقبلہ (ضعیف)