جامع الترمذي حدیث نمبر: 3282
Jami at-Tirmidhi 3282
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
53: باب وَمِنْ سُورَةِ وَالنَّجْمِ
باب: سورۃ النجم سے بعض آیات کی تفسیر۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ: لَوْ أَدْرَكْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَسَأَلْتُهُ، فَقَال: عَمَّا كُنْتَ تَسْأَلُهُ؟ قُلْتُ: كُنْتُ أَسْأَلُهُ، هَلْ رَأَى مُحَمَّدٌ رَبَّهُ؟ فَقَالَ: قَدْ سَأَلْتُهُ، فَقَالَ: " نُورٌ أَنَّى أَرَاهُ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے ابوذر رضی الله عنہ سے کہا : اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پایا ہوتا تو آپ سے پوچھتا ، انہوں نے کہا : تم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا پوچھتے ؟ میں نے کہا : میں یہ پوچھتا کہ کیا آپ ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) نے اپنے رب کو دیکھا ہے ؟ ابوذر رضی الله عنہ نے کہا : میں نے آپ سے یہ بات پوچھی تھی ، آپ نے فرمایا : ” وہ نور ہے میں اسے کیسے دیکھ سکتا ہوں “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3282]
قال الشيخ الألباني:
صحيح الظلال (192 / 441)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/الإیمان 78 (178) (تحفة الأشراف: 11938) (صحیح)