📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 3080

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 3080 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #48 📁 کتاب: تفسیر قرآن کریم (كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: سورۃ الانفال سے بعض آیات کی تفسیر​۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 3080 Jami at-Tirmidhi 3080
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
9: باب وَمِنْ سُورَةِ الأَنْفَالِ
🏷️ باب: سورۃ الانفال سے بعض آیات کی تفسیر​۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَدْرٍ قِيلَ لَهُ: عَلَيْكَ الْعِيرَ لَيْسَ دُونَهَا شَيْءٌ، قَالَ: فَنَادَاهُ الْعَبَّاسُ وَهُوَ فِي وَثَاقِهِ لَا يَصْلُحُ، وَقَالَ:" لِأَنَّ اللَّهَ وَعَدَكَ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ وَقَدْ أَعْطَاكَ مَا وَعَدَكَ "، قَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنگ بدر سے نمٹ چکے تو آپ سے کہا گیا ( شام سے آتا ہوا ) قافلہ آپ کی زد اور نشانے پر ہے ، اس پر غالب آنے میں کوئی چیز مانع اور رکاوٹ نہیں ہے ۔ تو عباس نے آپ کو پکارا ، اس وقت وہ ( قیدی تھے ) زنجیروں میں بندھے ہوئے تھے ، اور کہا : آپ کا یہ اقدام ( اگر آپ نے ایسا کیا ) تو درست نہ ہو گا ، اور درست اس لیے نہ ہو گا کہ اللہ نے آپ سے دونوں گروہوں ( قافلہ یا لشکر ) میں سے کسی ایک پر فتح و غلبہ کا وعدہ کیا تھا ۱؎ اور اللہ نے آپ سے اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ہے ، آپ نے فرمایا : ” تم سچ کہتے ہو “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ © ۱؎ : یہ اللہ تعالیٰ کا قول : وإذ يعدكم الله إحدى الطائفتين أنها لكم ( الانفال : ۷ ) کی طرف اشارہ ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3080]
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: (3080) إسناده ضعيف ¤ سلسله سماك عن عكرمة: ضعيفة (تقدم: 65)
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 612) (ضعیف الإسناد) (سماک کی عکرمہ سے روایت میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے)
جامع الترمذي • حدیث #3080
3078 3079 3080 3081 3082

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3079 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، ع...
´سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` جنگ بدر کے دن میں ایک تلوار لے کر ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ) پہن...
#3081 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْيَمَامِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْر...
´عمر بن خطاب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ( جنگ بدر کے موقع پر ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( مشرکین مکہ پر ) ایک نظر ...
#3082 حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ ب...
´ابوموسیٰ اشعری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میری امت کے لیے اللہ نے مجھ پر دو ا...
#3083 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْ...
´عقبہ بن عامر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر آیت : «وأعدوا لهم ما استطعتم من قوة»...
#3084 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، ...
´عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` جب بدر کی لڑائی ہوئی اور قیدی پکڑ کر لائے گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسل...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ