📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 3022

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 3022 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #48 📁 کتاب: تفسیر قرآن کریم (كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: سورۃ نساء سے بعض آیات کی تفسیر۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 3022 Jami at-Tirmidhi 3022
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
5: باب وَمِنْ سُورَةِ النِّسَاءِ
🏷️ باب: سورۃ نساء سے بعض آیات کی تفسیر۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: " يَغْزُو الرِّجَالُ وَلَا تَغْزُو النِّسَاءُ، وَإِنَّمَا لَنَا نِصْفُ الْمِيرَاثِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: وَلا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ سورة النساء آية 32، قَالَ مُجَاهِدٌ: فَأَنْزَلَ فِيهَا إِنَّ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ سورة الأحزاب آية 35 وَكَانَتْ أُمُّ سَلَمَةَ أَوَّلَ ظَعِينَةٍ قَدِمَتْ الْمَدِينَةَ مُهَاجِرَةً "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ مُرْسَلٌ، وَرَوَاهُ بَعْضُهُمْ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ مُرْسَلٌ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: كَذَا وَكَذَا.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ مرد جنگ کرتے ہیں ، عورتیں جنگ نہیں کرتیں ، ہم عورتوں کو آدھی میراث ملتی ہے ( یعنی مرد کے حصے کا آدھا ) تو اللہ تعالیٰ نے آیت ولا تتمنوا ما فضل الله به بعضكم على بعض ۱؎ نازل فرمائی ۔ مجاہد کہتے ہیں : انہیں کے بارے میں آیت إن المسلمين والمسلمات ۲؎ بھی نازل ہوئی ہے ، ام سلمہ پہلی مسافرہ ہیں جو ہجرت کر کے مدینہ آئیں ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ مرسل حدیث ہے ، ¤ ۲- اس حدیث کو بعض راویوں نے ابن ابی نجیح کے واسطہ سے مجاہد سے مرسلاً روایت کیا ہے ، کہ ام سلمہ نے اس اس طرح کہا ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 3022]
💡 وضاحت:
۱؎: ”اور اللہ تعالیٰ نے تم میں سے بعض کو بعض کے اوپر جو برتری دی ہے اس کی تمنا نہ کرو“ (النساء: ۳۲)، اور اس ممانعت سے مراد ایسی تمنا ہے کہ یہ چیز اس کو کیوں ملی ہے ہم کو کیوں نہیں ملی؟ یہ اللہ کی بنائی ہوئی تقدیر پر اعتراض ہے، ہاں یہ تمنا جائز ہے کہ اللہ ہمیں بھی ایسی ہی نعمت سے بہرہ ور فرما دے، شرط یہ ہے کہ یہ چیز بھی اس کے لحاظ سے ممکنات میں سے ہو اپنے لیے کسی غیر ممکن اور محال چیز کی تمنا جائز نہیں، جیسے یہ کہ اللہ مجھے بھی کسی دن امریکا کا صدر بنا دے۔
۲؎: ”بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں …“ (الاحزاب: ۳۵)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: (3022) إسناده ضعيف ¤ السند مرسل وابن أبى نجيح عنعن (د 364)
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 18210) (صحیح الإسناد)
جامع الترمذي • حدیث #3022
3020 3021 3022 3023 3024

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3015 حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ...
´محمد بن منکدر کہتے ہیں کہ` میں نے جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کو کہتے ہوئے سنا : میں بیمار ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ...
#3015 حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ اب...
´اس سند سے` ابن منکدر نے جابر کے واسطہ سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی جیسی حدیث روایت کی ۔ فضل بن صباح کی حدیث ...
#3016 حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ...
´ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` جنگ اوطاس کے موقع پر غنیمت میں ہمیں کچھ ایسی عورتیں ہاتھ آئیں جن کے مشرک شوہر ...
#3017 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ الْبَتِّيُّ ، عَنْ أَ...
´ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ` جنگ اوطاس میں ہمیں کچھ ایسی قیدی عورتیں ہاتھ آئیں جن کے شوہر ...
#3018 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، ع...
´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کبیرہ گناہ : اللہ کے ساتھ شریک کرنا ، م...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ