جامع الترمذي حدیث نمبر: 2956
Jami at-Tirmidhi 2956
کتاب #48: کتاب: تفسیر قرآن کریم
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فَبَدَّلَ الَّذِينَ ظَلَمُوا قَوْلا غَيْرَ الَّذِي قِيلَ لَهُمْ سورة البقرة آية 59، قَالَ: قَالُوا: حَبَّةٌ فِي شَعْرَةٍ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
اور اسی سند کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ( آیت ) فبدل الذين ظلموا قولا غير الذي قيل لهم ” پھر ان ظالموں نے اس بات کو جوان سے کہی گئی تھی بدل ڈالی “ ۔ ( البقرہ : ۵۹ ) کے بارے میں یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے فرمایا : ” بنی اسرائیل نے حبة في شعرة ۱؎ کہا “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2956M]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی بنی اسرائیل نے حطۃ (ہمارے گناہ معاف فرما دے) کہنے کے بجائے حبۃ فی شعرۃ (یعنی بالی میں گندم) کہا۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
انظر ماقبلہ (صحیح)