جامع الترمذي حدیث نمبر: 2561
Jami at-Tirmidhi 2561
کتاب #39: کتاب: جنت کا وصف اور اس کی نعمتوں کا تذکرہ
22: باب مَا جَاءَ فِي احْتِجَاجِ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ
باب: جنت اور جہنم کے درمیان مناظرے کا بیان۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " احْتَجَّتِ الْجَنَّةُ وَالنَّارُ، فَقَالَتِ الْجَنَّةُ: يَدْخُلُنِي الضُّعَفَاءُ وَالْمَسَاكِينُ، وَقَالَتِ النَّارُ: يَدْخُلُنِي الْجَبَّارُونَ وَالْمُتَكَبِّرُونَ، فَقَالَ لِلنَّارِ: أَنْتِ عَذَابِي أَنْتَقِمُ بِكِ مِمَّنْ شِئْتُ، وَقَالَ لِلْجَنَّةِ: أَنْتِ رَحْمَتِي أَرْحَمُ بِكِ مَنْ شِئْتُ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جنت اور جہنم کے درمیان بحث و تکرار ہوئی ، جنت نے کہا : میرے اندر کمزور اور مسکین داخل ہوں گے ، جہنم نے کہا : میرے اندر ظالم اور متکبر داخل ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ نے ( فیصلہ کرتے ہوئے ) جہنم سے کہا : تو میرا عذاب ہے اور میں تیرے ذریعہ جس سے چاہوں گا انتقام لوں گا اور جنت سے کہا : تو میری رحمت ہے میں تیرے ذریعہ جس پر چاہوں گا رحم کروں گا “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2561]
قال الشيخ الألباني:
حسن صحيح ظلال الجنة (528)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/تفسیر سورة ق 1 (4850)، صحیح مسلم/الجنة 13 (2846) (تحفة الأشراف: 15063)، و مسند احمد (2/276، 314، 350) (صحیح)