جامع الترمذي حدیث نمبر: 2513
Jami at-Tirmidhi 2513
کتاب #38: کتاب: احوال قیامت، رقت قلب اور ورع
58: باب مِنْهُ
باب:۔۔۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَوَكِيعٌ , عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " انْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْكُمْ، وَلَا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقَكُمْ، فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ لَا تَزْدَرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ " , هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ان لوگوں کی طرف دیکھو جو دنیاوی اعتبار سے تم سے کم تر ہوں اور ان لوگوں کی طرف نہ دیکھو جو تم سے اوپر ہوں ، اس طرح زیادہ لائق ہے کہ تم اللہ کی ان نعمتوں کی ناقدری نہ کرو ، جو اس کی طرف سے تم پر ہوئی ہیں “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2513]
قال الشيخ الألباني:
صحيح، ابن ماجة (4142)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/الزہد 1 (2963/9)، سنن ابن ماجہ/الزہد 9 (4142)، وراجع أیضا: صحیح البخاری/الرقاق 30 (6490)، وصحیح مسلم/الزہد (2963/8) (تحفة الأشراف: 12467، و12514)، و مسند احمد (2/254، 482) (صحیح)