جامع الترمذي حدیث نمبر: 2440
Jami at-Tirmidhi 2440
کتاب #38: کتاب: احوال قیامت، رقت قلب اور ورع
12: باب مِنْهُ
باب: ستر ہزار مسلمان بلا حساب کتاب اور مزید لوگ شفاعت سے داخل جنت ہوں گے۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ مِنْ أُمَّتِي مَنْ يَشْفَعُ لِلْفِئَامِ مِنَ النَّاسِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَشْفَعُ لِلْقَبِيلَةِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَشْفَعُ لِلْعَصْبَةِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَشْفَعُ لِلرَّجُلِ، حَتَّى يَدْخُلُوا الْجَنَّةَ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میری امت کا کوئی شخص کئی جماعت کے لیے شفاعت کرے گا ، کوئی ایک قبیلہ کے لیے شفاعت کرے گا ، کوئی ایک گروہ کے لیے شفاعت کرے گا ، اور کوئی ایک آدمی کے لیے شفاعت کرے گا ، یہاں تک کہ سب جنت میں داخل ہوں جائیں گے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2440]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف، المشكاة (5602) // ضعيف الجامع الصغير (2002) //
قال الشيخ زبیر علی زئی:
(2440) إسناده ضعيف ¤ عطية العوفي:ضعيف (تقدم:477)
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 4197) (ضعیف) (سند میں ”عطیہ عوفی“ ضعیف ہیں)