جامع الترمذي حدیث نمبر: 2435
Jami at-Tirmidhi 2435
کتاب #38: کتاب: احوال قیامت، رقت قلب اور ورع
11: باب مِنْهُ
باب: امت محمدیہ کے اہل کبائر کی شفاعت کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وفي الباب عن جَابِرٍ.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میری شفاعت میری امت کے کبیرہ گناہ والوں کے لیے ہو گی “ ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے ، ¤ ۲- اس باب میں جابر رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2435]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی میری امت کے جو اہل کبائر ہوں گے اور جو اپنے گناہوں کی سزا جہنم میں بھگت رہے ہوں گے، ایسے لوگوں کی بخشش کے لیے میری مخصوص شفاعت ہو گی، باقی رفع درجات کے لیے انبیاء، اولیاء، اور دیگر متقی و پرہیزگار لوگوں کی شفاعت بھی ہو گی جو سنی جائے گی۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح، المشكاة (5599)، الظلال (831 - 832)، الروض النضير (65)
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 481) (صحیح)