📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 2152

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 2152 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #33 📁 کتاب: تقدیر کے احکام و مسائل (كتاب القدر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: قدریہ سے متعلق ایک اور باب۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 2152 Jami at-Tirmidhi 2152
کتاب #33: کتاب: تقدیر کے احکام و مسائل
16: باب
🏷️ باب: قدریہ سے متعلق ایک اور باب۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ جَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّ فُلَانًا يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ، فَإِنْ كَانَ قَدْ أَحْدَثَ، فَلَا تُقْرِئْهُ مِنِّي السَّلَامَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " يَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ أَوْ فِي أُمَّتِي الشَّكُّ مِنْهُ خَسْفٌ أَوْ مَسْخٌ أَوْ قَذْفٌ فِي أَهْلِ الْقَدَرِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ، وَأَبُو صَخْرٍ اسْمُهُ حُمَيْدُ بْنُ زِيَادٍ.
نافع کا بیان ہے کہ ابن عمر رضی الله عنہما کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا : فلاں شخص نے آپ کو سلام عرض کیا ہے ، اس سے ابن عمر رضی الله عنہما نے کہا : مجھے خبر ملی ہے کہ اس نے دین میں نیا عقیدہ ایجاد کیا ہے ، اگر اس نے دین میں نیا عقیدہ ایجاد کیا ہے تو اسے میرا سلام نہ پہنچانا ، اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے : ” اس امت میں یا میری امت میں ، ( یہ شک راوی کی طرف سے ہوا ہے ) تقدیر کا انکار کرنے والوں پر خسف ، مسخ یا قذف کا عذاب ہو گا “ ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ، ¤ ۲- ابوصخر کا نام حمید بن زیاد ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2152]
💡 وضاحت:
۱؎: خسف : زمین میں دھنسانے، مسخ : صورتیں تبدیل کرنے اور قذف : پتھروں کے عذاب کو کہتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (4061)
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الفتن 29 (4061) (تحفة الأشراف: 7651) (حسن)
جامع الترمذي • حدیث #2152
2150 2151 2152 2153 2154

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2153 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ حُمَيْدِ بْنِ زِيَادٍ ،...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میری امت میں «خسف» اور «مسخ» کا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ