📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 2128

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 2128 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #32 📁 کتاب: ولاء اور ہبہ کے احکام و مسائل (كتاب الولاء والهبة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: باپ اپنے بچے کا انکار کر دے تو اس کے حکم کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 2128 Jami at-Tirmidhi 2128
کتاب #32: کتاب: ولاء اور ہبہ کے احکام و مسائل
4: باب مَا جَاءَ فِي الرَّجُلِ يَنْتَفِي مِنْ وَلَدِهِ
🏷️ باب: باپ اپنے بچے کا انکار کر دے تو اس کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعَطَّارُ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ "، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: " فَمَا أَلْوَانُهَا؟ "، قَالَ: حُمْرٌ، قَالَ: " فَهَلْ فِيهَا أَوْرَقُ "، قَالَ: نَعَمْ، إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا، قَالَ: " أَنَّى أَتَاهَا ذَلِكَ "، قَالَ: لَعَلَّ عِرْقًا نَزَعَهَا، قَالَ: " فَهَذَا لَعَلَّ عِرْقًا نَزَعَهُ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ بنی فزارہ کے ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری بیوی سے ایک کالا بچہ پیدا ہوا ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا : ” تمہارے پاس اونٹ ہیں ؟ “ اس نے کہا : ہاں ، آپ نے پوچھا : ” وہ کس رنگ کے ہیں ؟ “ اس نے کہا : سرخ ۔ آپ نے پوچھا : ” کیا اس میں کوئی مٹمیلے رنگ کا بھی ہے ؟ “ اس نے کہا : ہاں ، اس میں ایک خاکستری رنگ کا بھی ہے ۔ آپ نے پوچھا : ” وہ کہاں سے آیا ؟ “ اس نے کہا : شاید وہ کوئی خاندانی رگ کھینچ لایا ہو گا ۱؎ ، آپ نے فرمایا : ” اس لڑکے نے بھی شاید کوئی خاندانی رگ کھینچ لائی ہو اور کالے رنگ کا ہو “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2128]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی اس کے باپ دادا میں سے کوئی اس رنگ کا ہو گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2102)
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الطلاق 26 (5305)، والحدود 41 (6847)، والإعتصام 12 (7314)، صحیح مسلم/اللعان 1 (1500)، سنن ابی داود/ الطلاق 28 (2260)، سنن النسائی/الطلاق 46 (35090)، سنن ابن ماجہ/النکاح 58 (2200) (تحفة الأشراف: 13129)، مسند احمد (2/234، 239، 409) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #2128
2126 2127 2128 2129 2130

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#2125 حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ` انہوں نے بریرہ کو خریدنے ( اور آزاد کرنے ) کا ارادہ کیا تو بریرہ کے گھ...
#2126 حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْن...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ولاء کے بیچنے اور اسے ہبہ کرنے سے منع فرم...
#2127 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِي...
´یزید بن شریک تیمی کہتے ہیں کہ` علی رضی الله عنہ نے ہمارے درمیان خطبہ دیا اور کہا : جو کہتا ہے کہ ہمارے پاس اللہ کی کتاب...
#2129 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ،...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خوشی خوشی ان کے پاس تشریف لائے ، آپ کے چہرے کے...
#2130 حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، حَدَّثَنَا أَب...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگ ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو ، اس ل...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ