📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 2099

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 2099 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #30 📁 کتاب: وراثت کے احکام و مسائل (كتاب الفرائض عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: دادا کی میراث کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 2099 Jami at-Tirmidhi 2099
کتاب #30: کتاب: وراثت کے احکام و مسائل
9: باب مَا جَاءَ فِي مِيرَاثِ الْجَدِّ
🏷️ باب: دادا کی میراث کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ ابْنِي مَاتَ فَمَا لِي فِي مِيرَاثِهِ، قَالَ: " لَكَ السُّدُسُ " فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ، فَقَالَ: " لَكَ سُدُسٌ آخَرُ " فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ، قَالَ: " إِنَّ السُّدُسَ الْآخَرَ طُعْمَةٌ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَفِي الْبَابِ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ.
عمران بن حصین رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی نے آ کر عرض کیا : میرا پوتا مر گیا ہے ، مجھے اس کی میراث میں سے کتنا حصہ ملے گا ؟ آپ نے فرمایا : ” تمہیں چھٹا حصہ ملے گا ، جب وہ مڑ کر جانے لگا تو آپ نے اسے بلا کر کہا : ” تمہیں ایک اور چھٹا حصہ ملے گا “ ، پھر جب وہ مڑ کر جانے لگا تو آپ نے اسے بلایا کر فرمایا : ” دوسرا چھٹا حصہ بطور خوراک ہے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- اس باب میں معقل بن یسار رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 2099]
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ضعيف أبي داود (500) // (619 / 2896)، المشكاة (3060) //
قال الشيخ زبیر علی زئی: (2099) إسناده ضعيف / د 2896
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الفرائض 6 (2896) (تحفة الأشراف: 10801) (ضعیف) (سند میں قتادة اور حسن بصری دونوں مدلس راوی ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے، نیز حسن بصری کے عمران بن حصین رضی الله عنہ سے سماع میں بھی سخت اختلاف ہے)
جامع الترمذي • حدیث #2099
2098 2098 2099 2100 2101

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#2090 حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ ...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے ( مرنے کے بعد ) کوئی مال چھوڑا تو و...
#2091 حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ وَاصِلٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ ، حَدّ...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قرآن اور علم فرائض سیکھو اور لوگوں کو سک...
#2091 وَرَوَى أَبُو أُسَامَةَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ جَابِرٍ ،...
´ابواسامہ نے` یہ حدیث «عن عوف عن رجل عن سليمان بن جابر عن ابن مسعود عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے روایت کی ہے ۔...
#2092 حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، حَدَّثَنِي زَكَرِيَّاءُ بْنُ عَدِيٍّ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّه...
´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` سعد بن ربیع کی بیوی اپنی دو بیٹیوں کو جو سعد سے پیدا ہوئی تھیں لے کر رسول ا...
#2093 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ...
´ہزیل بن شرحبیل کہتے ہیں کہ` ابوموسیٰ اور سلمان بن ربیعہ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے ان سے بیٹی ، پوتی اور حقیقی بہن...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ