📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 1878

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 1878 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #27 📁 کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل (كتاب الأشربة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: سونے اور چاندی کے برتن میں پینے کی کراہت کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1878 Jami at-Tirmidhi 1878
کتاب #27: کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
10: باب مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ
🏷️ باب: سونے اور چاندی کے برتن میں پینے کی کراہت کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْحَكَمِ، قَال: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِى لَيْلَى يُحَدِّثُ، أَنَّ حُذَيْفَةَ اسْتَسْقَى فَأَتَاهُ إِنْسَانٌ بِإِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ فَرَمَاهُ بِهِ، وَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ قَدْ نَهَيْتُهُ فَأَبَى أَنْ يَنْتَهِيَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ الشُّرْبِ فِي آنِيَةِ الْفِضَّةِ وَالذَّهَبِ وَلُبْسِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ، وَقَالَ هِيَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَكُمْ فِي الْآخِرَةِ "، قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ وَالْبَرَاءِ، وَعَائِشَةَ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ حذیفہ رضی الله عنہ نے ایک آدمی سے پانی طلب کیا تو اس نے انہیں چاندی کے برتن میں پانی دیا ، انہوں نے پانی کو اس کے منہ پر پھینک دیا ، اور کہا : میں اس سے منع کر چکا تھا ، پھر بھی اس نے باز رہنے سے انکار کیا ۱؎ ، بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے اور چاندی کے برتن میں پانی پینے سے منع فرمایا ہے ، اور ریشم پہننے سے اور دیباج سے اور فرمایا : ” یہ ان ( کافروں ) کے لیے دنیا میں ہے اور تمہارے لیے آخرت میں ہے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- اس باب میں ام سلمہ ، براء ، اور عائشہ رضی الله عنہم سے احادیث آئی ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1878]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی میں نے اسے پہلے ہی ان برتنوں کے استعمال سے منع کر دیا تھا، لیکن منع کرنے کے باوجود جب یہ باز نہ آیا تبھی میں نے اس کے چہرہ پر یہ پانی پھینکا تاکہ آئندہ اس کا خیال رکھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3414)
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأطعمة 29 (5426)، والأشربة 27 (5632)، و 28 (5633)، واللباس 25 (5831)، و 27 (5837)، صحیح مسلم/اللباس 1 (2067)، سنن ابی داود/ الأشربة 17 (3723)، سنن النسائی/الزینة 33 (5303)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 17 (3414)، (تحفة الأشراف: 3373)، و مسند احمد (5/385، 390، 396، 398، 400، 408) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #1878
1876 1877 1878 1879 1880

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1861 حَدَّثَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ع...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر نش...
#1862 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، ع...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے شراب پی اللہ تعالیٰ اس کی چ...
#1863 حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شہد کی نبیذ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ...
#1864 حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ الْكُوفِيُّ ، وَأَبُو سَعِيدٍ الْأَشَ...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ” ہر نشہ آور چیز حر...
#1865 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ . ح وحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، أ...
´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ