📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 1821

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 1821 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #26 📁 کتاب: کھانے کے احکام و مسائل (كتاب الأطعمة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: ٹڈی کھانے کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1821 Jami at-Tirmidhi 1821
کتاب #26: کتاب: کھانے کے احکام و مسائل
22: باب مَا جَاءَ فِي أَكْلِ الْجَرَادِ
🏷️ باب: ٹڈی کھانے کا بیان۔
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ الْعَبْدِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْجَرَادِ فَقَالَ: " غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ غَزَوَاتٍ نَأْكُلُ الْجَرَادَ " قَالَ أَبُو عِيسَى: هَكَذَا رَوَى سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ هَذَا الْحَدِيثَ، وَقَالَ سِتَّ غَزَوَاتٍ، وَرَوَى سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَغَيْرُ وَاحِدٍ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، فَقَالَ: سَبْعَ غَزَوَاتٍ.
عبداللہ بن ابی اوفی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ان سے ٹڈی کے بارے میں پوچھا گیا ، تو انہوں نے کہا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چھ غزوے کیے اور ٹڈی کھاتے رہے ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- اس حدیث کو سفیان بن عیینہ نے ابویعفور سے اسی طرح روایت کیا ہے اور کہا ہے : ” چھ غزوے کیے “ ، ¤ ۲- اور سفیان ثوری اور کئی لوگوں نے ابویعفور سے یہ حدیث روایت کی ہے اور کہا ہے : ” سات غزوے کیے “ ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1821]
قال الشيخ الألباني: صحيح
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصید 13 (5495)، صحیح مسلم/الصید 8 (1922)، سنن ابی داود/ الأطعمة 35 (3812)، سنن النسائی/الصید 37 (4361)، (تحفة الأشراف: 5182)، و مسند احمد (4/353، 357، 380)، وسنن الدارمی/الصید 5 (2053) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #1821
1820 1820 1821 1822 1822

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1822 حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، وَالْمُؤَمَّلُ ، قَالَا...
´ابن ابی اوفی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سات غزوات کئے اور ٹڈی کھاتے رہے ۱؎ ۔ ...
#1822 حَدَّثَنَا بِذَلِكَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَ...
´اس سند سے بھی` ابن ابی اوفی رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ