جامع الترمذي حدیث نمبر: 173
Jami at-Tirmidhi 173
کتاب #2: کتاب: نماز کے احکام و مسائل
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ الْعَيْزَارِ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، أَنَّ رَجُلًا، قَالَ لِابْنِ مَسْعُودٍ: أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " الصَّلَاةُ عَلَى مَوَاقِيتِهَا " , قُلْتُ: وَمَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " وَبِرُّ الْوَالِدَيْنِ " , قُلْتُ: وَمَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رَوَى الْمَسْعُودِيُّ , وَشُعْبَةُ، وَسُلَيْمَانُ هُوَ أَبُو إِسْحَاق الشَّيْبَانِيُّ وَغَيْرُ وَاحِدٍ، عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ الْعَيْزَارِ هَذَا الْحَدِيثَ.
ابوعمرو شیبانی سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ابن مسعود رضی الله عنہ سے پوچھا : کون سا عمل سب سے اچھا ہے ؟ انہوں نے بتلایا کہ میں نے اس کے بارے میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ نے فرمایا : ” نماز کو اس کے وقت پر پڑھنا “ ۔ میں نے عرض کیا : اور کیا ہے ؟ اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا : ” والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا “ ، میں نے عرض کیا : ( اس کے بعد ) اور کیا ہے ؟ اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا : ” اللہ کی راہ میں جہاد کرنا “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ © یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 173]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/المواقیت 5 (527)، والجہاد 1 (2782)، والأدب 1 (5970)، والتوحید 48 (7534)، صحیح مسلم/الإیمان 36 (85)، سنن النسائی/المواقیت 51 (611)، (تحفة الأشراف: 9232)، مسند احمد (1/409، 410، 418، 421، 444، 448، 451) ویأتی عند المؤلف برقم: 1898 (صحیح)