📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: لباس کے احکام و مسائل (كتاب اللباس) 🏷️ باب: باب: دباغت کے بعد مردار جانوروں کی کھال کے استعمال کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1727 Jami at-Tirmidhi 1727
کتاب #25: کتاب: لباس کے احکام و مسائل
7: باب مَا جَاءَ فِي جُلُودِ الْمَيْتَةِ إِذَا دُبِغَتْ
باب: دباغت کے بعد مردار جانوروں کی کھال کے استعمال کا بیان۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، قَال: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: مَاتَتْ شَاةٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِهَا: " أَلَا نَزَعْتُمْ جِلْدَهَا ثُمَّ دَبَغْتُمُوهُ فَاسْتَمْتَعْتُمْ بِهِ ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک بکری مر گئی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری والے سے کہا : تم نے اس کی کھال کیوں نہ اتار لی ؟ پھر تم دباغت دے کر اس سے فائدہ حاصل کرتے ۱؎ ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1727]
💡 وضاحت:
۱؎: معلوم ہوا کہ مردہ جانور کی کھال سے فائدہ دباغت (پکانے) کے بعد ہی اٹھایا جا سکتا ہے، اور ان روایتوں کو جن میں دباغت (پکانے) کی قید نہیں ہے، اسی دباغت والی روایت پر محمول کیا جائے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3609 - 3610)
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 5969)، وانظر: صحیح البخاری/الزکاة 61 (1492)، والبیوع 101 (2221)، والذبائح 30 (5531، 5532)، صحیح مسلم/الحیض 27 (363-365)، سنن ابی داود/ اللبا41 (4121)، سنن النسائی/الفرع 4 (4240-4244)، سنن ابن ماجہ/اللباس 25 (3610)، وط/الصید 6 (16)، مسند احمد (1/237)، 327، 330، 365، 366، 372)، سنن الدارمی/الأضاحي 20 (2028) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #1727
1725 1726 1727 1728 1729

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1728 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَن...
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس چمڑے کو دبا...
#1729 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ،...
عبداللہ بن عکیم کہتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط آیا کہ تم لوگ مردہ جانوروں...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ