📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي

Jami at-Tirmidhi (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
📁 کتاب: نذر اور قسم (حلف) کے احکام و مسائل (كتاب النذور والأيمان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) 🏷️ باب: باب: پیدل چلنے کی قسم کھائے اور نہ چل سکے تو اس کے حکم کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1537 Jami at-Tirmidhi 1537
کتاب #21: کتاب: نذر اور قسم (حلف) کے احکام و مسائل
9: باب مَا جَاءَ فِيمَنْ يَحْلِفُ بِالْمَشْىِ وَلاَ يَسْتَطِيعُ
باب: پیدل چلنے کی قسم کھائے اور نہ چل سکے تو اس کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ , حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ , عَنْ ثَابِتٍ , عَنْ أَنَسٍ , قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْخٍ كَبِيرٍ يَتَهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ , فَقَالَ: " مَا بَالُ هَذَا " , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ , قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَغَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ " , قَالَ: " فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْكَبَ " , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ , عَنْ حُمَيْدٍ , عَنْ أَنَسٍ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا فَذَكَرَ نَحْوَهُ، هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بوڑھے کے قریب سے گزرے جو اپنے دو بیٹوں کے سہارے ( حج کے لیے ) چل رہا تھا ، آپ نے پوچھا : کیا معاملہ ہے ان کا ؟ لوگوں نے کہا : اللہ کے رسول ! انہوں نے ( پیدل ) چلنے کی نذر مانی ہے ، آپ نے فرمایا : ” اللہ عزوجل اس کے اپنی جان کو عذاب دینے سے بے نیاز ہے “ ، پھر آپ نے اس کو سوار ہونے کا حکم دیا ۔ اس سند سے بھی انس رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے ۔ اور یہ صحیح حدیث ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1537]
قال الشيخ الألباني: صحيح
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/جزاء الصید 27 (1865)، والأیمان 31 (6701)، صحیح مسلم/النذور 4 (1642)، سنن ابی داود/ الأیمان 23 (2301)، سنن النسائی/الأیمان 42 (3883)، (تحفة الأشراف: 392)، و مسند احمد (3/106، 114، 183، 135، 271) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #1537
1535 1536 1537 1538 1539

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1536 حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقُدُّوسِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَطَّارُ الْبَصْرِيُّ , حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاص...
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک عورت نے نذر مانی کہ وہ بیت اللہ تک ( پیدل ) چل کر جائے گی ، نبی اکر...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ