جامع الترمذي حدیث نمبر: 1532
Jami at-Tirmidhi 1532
کتاب #21: کتاب: نذر اور قسم (حلف) کے احکام و مسائل
7: باب مَا جَاءَ فِي الاِسْتِثْنَاءِ فِي الْيَمِينِ
باب: قسم میں ان شاءاللہ کہنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ , عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَقَالَ: إِنْ شَاءَ اللَّهُ , لَمْ يَحْنَثْ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: سَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيل , عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ , فَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ خَطَأٌ , أَخْطَأَ فِيهِ عَبْدُ الرَّزَّاقِ , اخْتَصَرَهُ مِنْ حَدِيثِ مَعْمَرٍ , عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ دَاوُدَ , قَالَ , لَأَطُوفَنَّ اللَّيْلَةَ عَلَى سَبْعِينَ امْرَأَةً , تَلِدُ كُلُّ امْرَأَةٍ غُلَامًا , فَطَافَ عَلَيْهِنَّ , فَلَمْ تَلِدِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ , إِلَّا امْرَأَةٌ نِصْفَ غُلَامٍ " , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ قَالَ: إِنْ شَاءَ اللَّهُ , لَكَانَ كَمَا قَالَ " , هَكَذَا رُوِيَ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ , عَنْ مَعْمَرٍ , عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ , عَنْ أَبِيهِ , هَذَا الْحَدِيثُ بِطُولِهِ , وَقَالَ: سَبْعِينَ امْرَأَةً , وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ: لَأَطُوفَنَّ اللَّيْلَةَ عَلَى مِائَةِ امْرَأَةٍ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے قسم کھائی اور ان شاءاللہ کہا ، وہ «حانث» نہیں ہوا “ ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا : اس حدیث میں غلطی ہے ، اس میں عبدالرزاق سے غلطی ہوئی ہے ، انہوں نے اس کو معمر کی حدیث سے اختصار کر دیا ہے ، معمر اس کو بسند «ابن طاؤس عن أبيه عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم» روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ” سلیمان بن داود علیہما السلام نے کہا : ( اللہ کی قسم ! ) آج رات میں ستر بیویوں کے پاس ضرور جاؤں گا ، ہر عورت سے ایک لڑکا پیدا ہو گا ، وہ ستر بیویوں کے پاس گئے ، ان میں سے کسی عورت نے بچہ نہیں جنا ، صرف ایک عورت نے آدھے ( ناقص ) بچے کو جنم دیا “ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر انہوں ( سلیمان علیہ السلام ) نے «إن شاء اللہ» کہہ دیا ہوتا تو ویسے ہی ہوتا جیسا انہوں نے کہا تھا “ ، اسی طرح یہ حدیث پوری تفصیل کے ساتھ عبدالرزاق سے آئی ہے ، عبدالرزاق نے بسند «معمر عن ابن طاؤس عن أبيه» روایت کی ہے اس میں «على سبعين امرأة» کے بجائے «سبعين امرأة» ہے ، یہ حدیث ابوہریرہ رضی الله عنہ سے دیگر سندوں سے آئی ہے ، ( اس میں یہ ہے کہ ) وہ نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ( یوں ) روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ” سلیمان بن داود نے کہا : آج رات میں سو بیویوں کے پاس ضرور جاؤں گا “ ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1532]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی اس نے قسم نہیں توڑی، اور ایسی قسم توڑنے سے اس پر کفارہ نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح، ابن ماجة (2104)
تخریج دارالدعوہ:
سنن النسائی/الأیمان 43 (3886)، سنن ابن ماجہ/الکفارات 6 (2104)، (تحفة الأشراف: 13523) (صحیح)