📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 1496

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 1496 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #20 📁 کتاب: قربانی کے احکام و مسائل (كتاب الأضاحى عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: کس قسم کے جانور کی قربانی مستحب ہے؟
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1496 Jami at-Tirmidhi 1496
کتاب #20: کتاب: قربانی کے احکام و مسائل
4: باب مَا جَاءَ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الأَضَاحِي
🏷️ باب: کس قسم کے جانور کی قربانی مستحب ہے؟
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ , عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: " ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ , فَحِيلٍ يَأْكُلُ فِي سَوَادٍ , وَيَمْشِي فِي سَوَادٍ , وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ , لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ والے ایک نر مینڈھے کی قربانی کی ، وہ سیاہی میں کھاتا تھا ، سیاہی میں چلتا تھا اور سیاہی میں دیکھتا تھا ۱؎ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ، ¤ ۲- ہم اس کو صرف حفص بن غیاث ہی کی روایت سے جانتے ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1496]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی اس کا منہ، اس کے پیر اور اس کی آنکھیں سب کالی تھیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3128)
قال الشيخ زبیر علی زئی: (1496) إسناده ضعيف / د 2796، ن 4395، جه 3128
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الأضاحي 4 (2796)، سنن النسائی/الضحایا 14 (4395)، سنن ابن ماجہ/الأضاحی 4 (1328)، (تحفة الأشراف: 4297) (صحیح)
جامع الترمذي • حدیث #1496
1494 1495 1496 1497 1498

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1493 حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو مُسْلِمُ بْنُ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ الْحَذَّاءُ الْمَدَنِيُّ , حَدَّثَنَا ع...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قربانی کے دن اللہ کے نزدیک آدم...
#1494 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ , حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَا...
´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ والے دو چتکبرے مینڈھوں کی قربانی کی ، آپ نے ...
#1495 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ الْكُوفِيُّ , حَدَّثَنَا شَرِيكٌ , عَنْ أَبِي الْ...
´علی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` وہ دو مینڈھوں کی قربانی کرتے تھے ، ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اور دوسرا...
#1497 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ , أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق , ع...
´براء بن عازب رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایسے لنگڑے جانور کی قربانی نہ کی ...
#1498 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ , حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , أَخْبَرَنَا ش...
´علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ( قربانی والے جانور کی ) آنک...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ