📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 1335

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 1335 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #16 📁 کتاب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے احکامات اور فیصلے (كتاب الأحكام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: حاکم کو تحفہ ہدیہ دینے کے حکم کا بیان۔
عربی:
اردو:
8: باب مَا جَاءَ فِي هَدَايَا الأُمَرَاءِ
🏷️ باب: حاکم کو تحفہ ہدیہ دینے کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الْأَوْدِيِّ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَلَمَّا سِرْتُ أَرْسَلَ فِي أَثَرِي فَرُدِدْتُ، فَقَالَ: " أَتَدْرِي لِمَ بَعَثْتُ إِلَيْكَ؟ لَا تُصِيبَنَّ شَيْئًا بِغَيْرِ إِذْنِي فَإِنَّهُ غُلُولٌ وَمَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، لِهَذَا دَعَوْتُكَ فَامْضِ لِعَمَلِكَ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَمِيرَةَ، وَبُرَيْدَةَ، وَالْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ، وَأَبِي حُمَيْدٍ، وَابْنِ عُمَرَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ مُعَاذٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ، عَنْ دَاوُدَ الْأَوْدِيِّ.
معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ( قاضی بنا کر ) یمن بھیجا ، جب میں روانہ ہوا تو آپ نے میرے پیچھے ( مجھے بلانے کے لیے ) ایک آدمی کو بھیجا ، میں آپ کے پاس واپس آیا تو آپ نے فرمایا : ” کیا تم جانتے ہو کہ میں نے تمہیں بلانے کے لیے آدمی کیوں بھیجا ہے ؟ ( یہ کہنے کے لیے کہ ) تم میری اجازت کے بغیر کوئی چیز نہ لینا ، اس لیے کہ وہ خیانت ہے ، اور جو شخص خیانت کرے گا قیامت کے دن خیانت کے مال کے ساتھ حاضر ہو گا ، یہی بتانے کے لیے میں نے تمہیں بلایا تھا ، اب تم اپنے کام پر جاؤ “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- معاذ رضی الله عنہ کی حدیث غریب ہے ، ¤ ۲- ہم اسے اس طریق سے بروایت ابواسامہ جانتے ہیں جسے انہوں نے داود اودی سے روایت کی ہے ، ¤ ۳- اس باب میں عدی بن عمیرہ ، بریدہ ، مستور بن شداد ، ابوحمید اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1335]
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: (1335) إسناده ضعيف ¤ داود بن يزيد الأودي ضعيف (تق:1818)
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 11355) (ضعیف الإسناد) (سند میں ”داود بن یزید اودی“ ضعیف ہیں، لیکن دیگر احادیث سے اس کا معنی ثابت ہے)
جامع الترمذي • حدیث #1335
1333 1334 1335 1336 1337

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1322 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَ...
´عبداللہ بن موہب کہتے ہیں کہ` عثمان رضی الله عنہ نے ابن عمر رضی الله عنہما سے کہا : جاؤ ( قاضی بن کر ) لوگوں کے درمیان ...
#1322 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ...
´بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قاضی تین قسم کے ہوتے ہیں : دو جہنمی ، اور ایک...
#1323 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ بِلَالِ...
´انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو قضاء کا مطالبہ کرتا ہے وہ اپنی ذات ...
#1324 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، عَنْ أَبِي ع...
´انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو قضاء کا طالب ہوتا ہے اور اس کے لیے سفارشی...
#1325 حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَمْر...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس شخص کو منصب قضاء پر فائز کیا گیا یا جو...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ