📖 جامع الترمذي • فہرست کتب (Book Index) ↗

جامع الترمذي - حدیث نمبر 1100

Sunan / Jami at-Tirmidhi Hadith 1100 (جَامِعُ التِّرْمِذِيِّ)
کتاب #12 📁 کتاب: نکاح کے احکام و مسائل (كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم) ← 🏷️ باب: کنواری لڑکی سے شادی کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
جامع الترمذي حدیث نمبر: 1100 Jami at-Tirmidhi 1100
کتاب #12: کتاب: نکاح کے احکام و مسائل
13: باب مَا جَاءَ فِي تَزْوِيجِ الأَبْكَارِ
🏷️ باب: کنواری لڑکی سے شادی کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " أَتَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ؟ " فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: " بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟ " فَقُلْتُ: لَا بَلْ ثَيِّبًا، فَقَالَ: " هَلَّا جَارِيَةً تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ "، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ مَاتَ وَتَرَكَ سَبْعَ بَنَاتٍ أَوْ تِسْعًا، فَجِئْتُ بِمَنْ يَقُومُ عَلَيْهِنَّ، قَالَ: فَدَعَا لِي. قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، وَكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے ایک عورت سے شادی کی پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، تو آپ نے پوچھا : ” جابر ! کیا تم نے شادی کی ہے ؟ “ میں نے کہا : جی ہاں کی ہے ، آپ نے فرمایا : ” کسی کنواری سے یا بیوہ سے ؟ “ میں نے کہا : نہیں ، غیر کنواری سے ۔ آپ نے فرمایا : ” کسی ( کنواری ) لڑکی سے شادی کیوں نہیں کی ، تو اس سے کھیلتا اور وہ تجھ سے کھیلتی ؟ “ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ( میرے والد ) عبداللہ کا انتقال ہو گیا ہے ، اور انہوں نے سات یا نو لڑکیاں چھوڑی ہیں ، میں ایسی عورت کو بیاہ کر لایا ہوں جو ان کی دیکھ بھال کر سکے ۔ چنانچہ آپ نے میرے لیے دعا فرمائی ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- جابر بن عبداللہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- اس باب میں ابی بن کعب اور کعب بن عجرہ رضی الله عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1100]
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (178)
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/النفقات 12 (5387)، الدعوات 53 (6387)، صحیح مسلم/الرضاع 16 (715) سنن النسائی/النکاح 6 (3221)، (تحفة الأشراف: 2512) (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/البیوع 43 (2097)، والوکالة 8 (2309)، والجہاد 113 (2967)، والمغازي 18 (4052)، والنکاح 10 (5079) و121 (5245)، و122 (5247)، صحیح مسلم/الرضاع (المصدر المذکور)، سنن ابی داود/ النکاح 3 (2048)، مسند احمد (3/294، 302، 324، 362، 374، 376)، سنن الدارمی/النکاح 32 (2262)، من غیر ہذا الوجہ۔
جامع الترمذي • حدیث #1100
1098 1099 1100 1101 1102

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1080 حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ الْحَجَّاجِ ، عَنْ مَكْحُو...
´ابوایوب انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” چار باتیں انبیاء و رسل کی سنت میں س...
#1080 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ الْح...
´ہم سے محمود بن خداش بغدادی نے` بطریق : «عن عباد ابن العوام عن الحجاج عن مكحول عن أبي الشمال عن أبي أيوب عن النبي صلى ال...
#1081 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَان...
´عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے ، ہم نوجوان تھے ، ہمارے پاس ( شا...
#1082 حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، وَزَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ ، وإسحاق بن إبراهيم البص...
´سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بے شادی زندگی گزارنے سے منع فرمایا ہے ۱؎ ۔ © امام ترمذی ک...
#1083 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، قَالُوا: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّز...
´سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان بن مظعون کو بغیر شادی کے زندگی گزارنے ک...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ