جامع الترمذي حدیث نمبر: 1042
Jami at-Tirmidhi 1042
کتاب #11: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
51: باب مَا جَاءَ فِي الْقِيَامِ لِلْجَنَازَةِ
باب: جنازے کے لیے کھڑے ہونے کا بیان۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا لَهَا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ أَوْ تُوضَعَ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَجَابِرٍ، وَسَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، وَقَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عامر بن ربیعہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جایا کرو یہاں تک کہ وہ تمہیں چھوڑ کر آگے نکل جائے یا رکھ دیا جائے “ ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- عامر بن ربیعہ کی حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- اس باب میں ابو سعید خدری ، جابر ، سہیل بن حنیف ، قیس بن سعد اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1042]
قال الشيخ الألباني:
صحيح، ابن ماجة (1542)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الجنائز46 (1307) و47 (1308) صحیح مسلم/الجنائز24 (958) سنن ابی داود/ الجنائز47 (3172) سنن النسائی/الجنائز45 (1916) سنن ابن ماجہ/الجنائز35 (1542) (تحفة الأشراف: 5041) مسند احمد (3/447) (صحیح)