جامع الترمذي حدیث نمبر: 1035
Jami at-Tirmidhi 1035
کتاب #11: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، وَالْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى امْرَأَةٍ فَقَامَ وَسَطَهَا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رَوَاهُ شُعْبَةُ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ.
سمرہ بن جندب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت ۱؎ کی نماز جنازہ پڑھائی ، تو آپ اس کے بیچ میں یعنی اس کی کمر کے پاس کھڑے ہوئے ۔ © امام ترمذی کہتے ہیں : ¤ ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ، ¤ ۲- شعبہ نے بھی اسے حسین المعلم سے روایت کیا ہے ۔ [سنن ترمذي/حدیث: 1035]
💡 وضاحت:
۱؎: اس عورت کا نام ام کعب ہے جیسا کہ نسائی کی روایت میں اس کی تصریح آئی ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح، ابن ماجة (1493)
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الحیض 29 (332)، والجنائز 62 (1331)، و63 (1332)، صحیح مسلم/الجنائز 27 (964)، سنن ابی داود/ الجنائز 57 (3195)، سنن النسائی/الحیض 25 (391)، والجنائز 73 (1978)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 21 (1493)، (تحفة الأشراف: 4625)، مسند احمد (5/14، 19) (صحیح)