سنن النسائي حدیث نمبر: 862
Sunan an-Nasa'i 862
کتاب #13: کتاب: امامت کے احکام و مسائل
57: بَابُ : السَّعْىِ إِلَى الصَّلاَةِ
باب: نماز کے لیے دوڑ کر جانے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَتَيْتُمُ الصَّلَاةَ فَلَا تَأْتُوهَا وَأَنْتُمْ تَسْعَوْنَ وَأْتُوهَا تَمْشُونَ وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَاقْضُوا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم نماز کے لیے آؤ تو دوڑتے ہوئے نہ آؤ ، بلکہ چلتے ہوئے آؤ ، اور تم پر ( وقار ) سکینت طاری ہو ، نماز جتنی پاؤ اسے پڑھ لو ، اور جو چھوٹ جائے اسے پوری کر لو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 862]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ:
وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المساجد 28 (602)، سنن الترمذی/الصلاة 128 (329)، (تحفة الأشراف: 13137)، موطا امام مالک/الصلاة 1 (4)، مسند احمد 2/237، 238، 239، 270، 282، 318، 382، 387، 427، 452، 460، 472، 489، 529، 532، 533، سنن الدارمی/الصلاة 59 (1319) (صحیح)