سنن النسائي حدیث نمبر: 829
Sunan an-Nasa'i 829
کتاب #13: کتاب: امامت کے احکام و مسائل
38: بَابُ : مُبَادَرَةِ الإِمَامِ
باب: رکوع، سجود وغیرہ میں امام سے سبقت کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قال: قال مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَا يَخْشَى الَّذِي يَرْفَعُ رَأْسَهُ قَبْلَ الْإِمَامِ أَنْ يُحَوِّلَ اللَّهُ رَأْسَهُ رَأْسَ حِمَارٍ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص اپنا سر امام سے پہلے اٹھا لیتا ہے کیا وہ ( اس بات سے ) نہیں ڈرتا کہ ۱؎ اللہ اس کا سر گدھے کے سر میں تبدیل نہ کر دے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 829]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی وہ اس سزا کا مستحق ہے اس لیے اسے اس کا ڈر اور خدشہ لگا رہنا چاہیئے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ:
وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الصلاة 25 (427)، سنن الترمذی/فیہ 292 (582)، سنن ابن ماجہ/إقامة 41 (961)، (تحفة الأشراف: 14362)، مسند احمد 2/260، 271، 425، 456، 469، 472، 504، سنن الدارمی/الصلاة 72 (1355) (صحیح)