📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 803

Sunan an-Nasa'i Hadith 803 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #13 📁 کتاب: امامت کے احکام و مسائل (كتاب الإمامة) ← 🏷️ باب: دو مرد اور دو عورتیں ہوں تو کیسے صف بندی کرے؟
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 803 Sunan an-Nasa'i 803
کتاب #13: کتاب: امامت کے احکام و مسائل
20: بَابُ : إِذَا كَانُوا رَجُلَيْنِ وَامْرَأَتَيْنِ
🏷️ باب: دو مرد اور دو عورتیں ہوں تو کیسے صف بندی کرے؟
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قال: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا هُوَ إِلَّا أَنَا وَأُمِّي وَالْيَتِيمُ وَأُمُّ حِرَامٍ خَالَتِي فَقَالَ:" قُومُوا فَلِأُصَلِّيَ بِكُمْ" قَالَ:" فِي غَيْرِ وَقْتِ صَلَاةٍ" قَالَ: فَصَلَّى بِنَا.
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے ، اور اس وقت وہاں صرف میں ، میری ماں ، ایک یتیم ، اور میری خالہ ام حرام تھیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اٹھو تاکہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں “ ، ( یہ کسی نماز کا وقت نہ تھا ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی ۔ [سنن نسائي/حدیث: 803]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 48 (660)، فضائل الصحابة 32 (2481) (في سیاق أطول وبدون ذکر الیتیم في کلا الموضعین)، (تحفة الأشراف: 409)، مسند احمد 3/193، 217 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #803
801 802 803 804 805

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#804 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قال: سَ...
´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے ، اور ان کی ماں اور ان کی خالہ تھیں ، تو رسول ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ