📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 737

Sunan an-Nasa'i Hadith 737 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #11 📁 کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل (كتاب المساجد) ← 🏷️ باب: اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 737 Sunan an-Nasa'i 737
کتاب #11: کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل
42: بَابُ : الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
🏷️ باب: اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کی رخصت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سُلَيْمَانَ، قال: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قال: حَدَّثَنَا سَيَّارٌ، عَنْ يَزِيدَ الْفَقِيرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، أَيْنَمَا أَدْرَكَ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِي الصَّلَاةَ صَلَّى".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پوری روئے زمین ۱؎ میرے لیے سجدہ گاہ اور پاکی کا ذریعہ بنا دی گئی ہے ، میری امت کا کوئی بھی آدمی جہاں نماز کا وقت پائے نماز پڑھ لے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 737]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی اس عموم میں اونٹوں کے باڑے بھی شامل ہیں، مگر پھر بھی اس عموم سے دیگر دلائل کی بنیاد پر زمین کے بعض حصے مستثنیٰ ہیں مثلاً گندی اور ناپاک جگہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 432 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #737
735 736 737 738 739

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#689 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، قال: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ بَحِيرٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَ...
´عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے کوئی مسجد بنائی جس میں اللہ ...
#690 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ حَمَّادِ...
´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ لوگ مساجد ب...
#691 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قال: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِ...
´ابراہیم تیمی کہتے ہیں کہ` گلی میں راستہ چلتے ہوئے میں اپنے والد ( یزید بن شریک ) کو قرآن سنا رہا تھا ، جب میں نے آیت سج...
#692 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ ال...
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں نماز پڑھی تو میں نے اس کے ...
#693 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيه...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں :` رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، اسامہ بن زید ، بلال اور عثمان بن طلحہ رضی اللہ ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ