سنن النسائي حدیث نمبر: 717
Sunan an-Nasa'i 717
کتاب #11: کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل
24: بَابُ : الرُّخْصَةِ فِي إِنْشَادِ الشِّعْرِ الْحَسَنِ فِي الْمَسْجِدِ
باب: مسجد میں اچھے اشعار پڑھنے کی رخصت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قال: مَرَّ عُمَرُ، بِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ وَهُوَ يُنْشِدُ فِي الْمَسْجِدِ فَلَحَظَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: قَدْ أَنْشَدْتُ وَفِيهِ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقَالَ: أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " أَجِبْ عَنِّي، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ"؟ قَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ.
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے ، وہ مسجد میں اشعار پڑھ رہے تھے ، تو عمران رضی اللہ عنہ کی طرف گھورنے لگے ، تو انہوں نے کہا : میں نے ( مسجد میں ) شعر پڑھا ہے ، اور اس میں ایسی ہستی موجود ہوتی تھی جو آپ سے بہتر تھی ، پھر وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے ، اور پوچھا : کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( مجھ سے ) یہ کہتے نہیں سنا کہ ” تم میری طرف سے ( کافروں کو ) جواب دو ، اے اللہ ! روح القدس کے ذریعہ ان کی تائید فرما ! “ ، تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا ! ہاں ( سنا ہے ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 717]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الصلاة 68 (453)، بدء الخلق 6 (3212)، الأدب 91 (6152)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 34 (2485)، سنن ابی داود/الأدب 95 (5013، 5014) مختصراً، (تحفة الأشراف: 3402)، مسند احمد 5/222، وفی الیوم واللیلة (171) (صحیح)