📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 7

Sunan an-Nasa'i Hadith 7 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #1 📁 کتاب: طہارت کے احکام و مسائل (كتاب الطهارة) ← 🏷️ باب: روزہ دار کے لیے شام کے وقت مسواک کی رخصت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 7 Sunan an-Nasa'i 7
کتاب #1: کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
7: بَابُ : الرُّخْصَةِ فِي السِّوَاكِ بِالْعَشِيِّ لِلصَّائِمِ
🏷️ باب: روزہ دار کے لیے شام کے وقت مسواک کی رخصت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر میں اپنی امت کے لیے باعث مشقت نہ سمجھتا تو انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 7]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی وجوبی حکم دیتا، رہا مسواک کا ہر نماز کے وقت مسنون ہونا تو وہ ثابت ہے، اور باب سے مناسبت یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حکم عام ہے، صائم اور غیر صائم دونوں کو شامل ہے، اسی طرح صبح، دوپہر اور شام سبھی وقتوں کو شامل ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجمعة 8 (887)، موطا امام مالک/الطھارة: 32 (114)، (تحفة الأشراف: 13842)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الطہارة 15 (252)، سنن ابی داود/ فیہ 25 (46)، سنن الترمذی/ فیہ 18 (22)، سنن ابن ماجہ/فیہ 7 (287)، موطا امام مالک/فیہ32 (114)، مسند احمد 2/245، 250، 399، 400، سنن الدارمی/الطہارة 17 (710)، یہ حدیث مکرر ہے، ملاحظہ فرمائیں 535 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #7
5 6 7 8 9

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي س...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے جاگ جائے ...
#2 أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ جَرِيرٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ...
´حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو ( نماز تہجد کے لیے ) اٹھتے تو اپنا منہ مسواک سے ...
#3 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا غَي...
´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، آپ مسواک کر رہے تھے اور مسواک کا...
#4 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُرَّ...
´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، میرے ساتھ قبیلہ اشعر کے دو آدمی ت...
#5 أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” م...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ