سنن النسائي حدیث نمبر: 6
Sunan an-Nasa'i 6
کتاب #1: کتاب: طہارت کے احکام و مسائل
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ وَعِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ الْحَبْحَابِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ أَكْثَرْتُ عَلَيْكُمْ فِي السِّوَاكِ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے مسواک کے سلسلے میں تم لوگوں سے بارہا کہا ہے “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 6]
💡 وضاحت:
۱؎: أكثرت بصیغہ مجہول بھی منقول ہے یعنی مجھے بارہا یہ حکم دیا گیا کہ میں تمہیں باربار مسواک کرنے کی تاکید کروں۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الجمعة 8 (888) (تحفة الأشراف: 914)، مسند احمد (3 / 143، 249)، سنن الدارمی/الطہارة 18 (709) (صحیح)