سنن النسائي حدیث نمبر: 63
Sunan an-Nasa'i 63
کتاب #2: ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ
51: بَابُ : سُؤْرِ الْكَلْبِ
باب: کتے کے جھوٹے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا شَرِبَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب کتا تم میں سے کسی کے برتن سے پی لے ، تو وہ اسے سات مرتبہ دھوئے “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 63]
💡 وضاحت:
۱؎: صحیح روایتوں سے سات بار ہی دھونا ثابت ہے، تین بار دھونے کی روایت صحیح نہیں ہے، بعض لوگوں نے اسے بھی دیگر نجاستوں پر قیاس کیا ہے، اور کہا ہے کہ کتے کی نجاست بھی تین بار دھونے سے پاک ہو جائے گی لیکن اس قیاس سے نص کی یا ضعیف حدیث سے صحیح حدیث کی مخالفت ہے، جو درست نہیں۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الوضوء 33 (172)، صحیح مسلم/الطہارة 27 (279)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/فیہ 68 (91)، سنن ابن ماجہ/فیہ 31 (364)، موطا امام مالک/فیہ 6 (35)، (تحفة الأشراف: 13799)، مسند احمد 2/245، 265، 271، 314، 360، 398، 424، 427، 460، 480، 482، 508، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 33، 339، 340 (صحیح)