📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 5503

Sunan an-Nasa'i Hadith 5503 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #56 📁 کتاب: استعاذہ (بری چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگنے) کے آداب و احکام (كتاب الاستعاذة) ← 🏷️ باب: سفر سے لوٹتے وقت کے رنج و غم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
43: بَابُ : الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ كَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ
🏷️ باب: سفر سے لوٹتے وقت کے رنج و غم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ مُقَدَّمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرٍ الْخَثْعَمِيِّ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَافَرَ فَرَكِبَ رَاحِلَتَهُ، قَالَ: بِإِصْبَعِهِ , وَمَدَّ شُعْبَةُ بِإِصْبَعِهِ، قَالَ:" اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ وَالْمَالِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمُنْقَلَبِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے اور سواری پر سوار ہوتے تو انگلی سے اشارہ کرتے ( شعبہ نے اپنی انگلی دراز کی ) اور کہتے تھے : اللہم أنت الصاحب في السفر والخليفة في الأهل والمال اللہم إني أعوذ بك من وعثاء السفر وكآبة المنقلب ” اے اللہ ! تو ہی سفر کا ساتھی ہے ، اور گھر والوں اور مال میں ہمارا نگہبان و خلیفہ ہے ، اے اللہ ! میں سفر پر جاتے وقت کی دشواری و پریشانی اور لوٹتے وقت کے رنج و غم سے تیری پناہ مانگتا ہوں “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5503]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الدعوات 42 (3438)، (تحفة الأشراف: 14892)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجہاد 79 (2598)، مسند احمد (2/401، 433) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #5503
5501 5502 5503 5504 5505

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#5430 أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ , قَالَ: أَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيّ...
´عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` اندھیرے کے ساتھ بارش ہوئی تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نماز پڑھان...
#5431 أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حَف...
´عبداللہ بن خبیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں مکہ کے راستے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا ، آپ کو اکیلا پ...
#5432 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَن...
´عقبہ بن عامر جہنی کہتے ہیں کہ` ایک مرتبہ جب ایک غزوہ میں ، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی نکیل پکڑے آگے ...
#5433 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ: ...
´عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” پڑھو “ ، میں نے کہا : کیا...
#5434 أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو ...
´ابن عابس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” ابن عابس ! کیا میں تمہیں نہ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ