سنن النسائي حدیث نمبر: 5280
Sunan an-Nasa'i 5280
کتاب #54: کتاب: زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ بِشْرٍ وَهُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَكْتُبَ إِلَى الرُّومِ , فَقَالُوا: إِنَّهُمْ لَا يَقْرَءُونَ كِتَابًا إِلَّا مَخْتُومًا،" فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِهِ فِي يَدِهِ، وَنُقِشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شاہ روم کو خط لکھنے کا ارادہ کیا تو لوگوں نے کہا : وہ ایسی کوئی تحریر نہیں پڑھتے جس پر مہر نہ ہو ، چنانچہ آپ نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی ، گویا میں آپ کے ہاتھ میں اس کی سفیدی کو ( اس وقت بھی ) دیکھ رہا ہوں ، اس میں محمد رسول اللہ نقش تھا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5280]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
حسن
تخریج دارالدعوہ:
انظر حدیث رقم: 5204 (صحیح)