📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 5107

Sunan an-Nasa'i Hadith 5107 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #53 📁 کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل (كتاب الزينة من السنن) ← 🏷️ باب: گودوانے والی عورتوں کا بیان اور اس حدیث کی روایت میں عبداللہ بن مرہ اور شعبی کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 5107 Sunan an-Nasa'i 5107
کتاب #53: کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
25: بَابُ : الْمُوتَشِمَاتِ وَذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ وَالشَّعْبِيِّ فِي هَذَا
🏷️ باب: گودوانے والی عورتوں کا بیان اور اس حدیث کی روایت میں عبداللہ بن مرہ اور شعبی کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ الْحَارِثِ، قَالَ:" لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ، وَشَاهِدَهُ وَكَاتِبَهُ، وَالْوَاشِمَةَ، وَالْمُوتَشِمَةَ" , قَالَ:" إِلَّا مِنْ دَاءٍ" , فَقَالَ:" نَعَمْ، وَالْحَالُّ وَالْمُحَلَّلُ لَهُ، وَمَانِعُ الصَّدَقَةِ، وَكَانَ يَنْهَى عَنِ النَّوْحِ" وَلَمْ يَقُلْ لَعَنَ.
حارث کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے اور کھلانے والے ، سود پر گواہی دینے والے ، سود کا حساب لکھنے والے پر ، اور گودنے والی اور گودوانے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے ، الا یہ کہ وہ کسی مرض کی وجہ سے ہو تو آپ نے فرمایا : ” ہاں “ اور آپ نے حلالہ کرنے اور کروانے والے پر ، اور زکاۃ نہ دینے والے پر ( لعنت فرمائی ) اور آپ نوحہ کرنے سے منع فرماتے تھے ( نوحہ کے بارے میں ) لعن کا لفظ نہیں کہا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5107]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: ضعيف، إسناده ضعيف، حارث الأعور ضعيف،. ولبعض الحديث شواهد صحيحة. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 361
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح) (شواہد سے تقویت پاکر یہ روایت بھی صحیح ہے، ورنہ یہ حارث اعور کی مرسل روایت ہے)
سنن النسائي • حدیث #5107
5105 5106 5107 5108 5109

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#5105 أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْأَعْمَش...
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں :` ” سود کھانے والا ، کھلانے والا ، اور اس کا لکھنے والا ۱؎ جب کہ وہ اسے جانتا ہ...
#5106 أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حُصَيْنٌ ، وَمُغ...
´علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے ، کھلانے والے ، اس کا حساب لکھنے والے ا...
#5108 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَلَفٌ يَعْنِي ابْنَ خَلِيفَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائ...
´شعبی کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے اور کھلانے والے ، سود کی گواہی دینے والے ، سود کا حساب لکھن...
#5109 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي زُ...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک عورت لائی گئی جو گودنا گودتی تھی تو انہوں نے کہا : میں ت...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ