سنن النسائي حدیث نمبر: 5091
Sunan an-Nasa'i 5091
کتاب #53: کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
17: بَابُ : الْخِضَابِ بِالصُّفْرَةِ
باب: پیلا (زرد) خضاب لگانے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، قَالَ: سَمِعْتُ الرُّكَيْنَ يُحَدِّثُ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: " أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَكْرَهُ عَشْرَ خِصَالٍ: الصُّفْرَةَ يَعْنِي الْخَلُوقَ، وَتَغْيِيرَ الشَّيْبِ، وَجَرَّ الْإِزَارِ، وَالتَّخَتُّمَ بِالذَّهَبِ، وَالضَّرْبَ بِالْكِعَابِ، وَالتَّبَرُّجَ بِالزِّينَةِ لِغَيْرِ مَحَلِّهَا , وَالرُّقَى إِلَّا بِالْمُعَوِّذَاتِ، وَتَعْلِيقَ التَّمَائِمِ، وَعَزْلَ الْمَاءِ بِغَيْرِ مَحَلِّهِ، وَإِفْسَادَ الصَّبِيِّ غَيْرَ مُحَرِّمِهِ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دس عادتیں ناپسند تھیں : پیلا رنگ لگانا یعنی خلوق ، بڑھاپے کا رنگ بدلنا ۱؎ ، تہبند ( لنگی ) ٹخنے سے نیچے لٹکانا ، سونے کی انگوٹھی پہننا ، چوسر شطرنج کھیلنا ، بے موقع و محل عورتوں کا اجنبیوں کے سامنے بن ٹھن کر نکلنا ، معوذات کے علاوہ دوسرے منتر پڑھنا ، تعویذ لٹکانا ، ناجائز جگہ میں منی بہانا ، بچے کو صحت مند نہ ہونے دینا ، ۲؎ البتہ آپ اسے حرام نہیں کہتے تھے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5091]
💡 وضاحت:
۱؎: ”بڑھاپے کا رنگ بدلنا“ یعنی انہیں اکھیڑنا یا ان میں کالا خضاب لگانا۔ ”بچے کو صحت مند نہ ہونے دینا“ یعنی ایام رضاعت میں بچے کی ماں سے صحبت کرنا۔
قال الشيخ الألباني:
منكر
قال الشيخ زبیر علی زئی:
ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (4222) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 360
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/الخاتم 3 (4222)، (تحفة الأشراف: 9355)، مسند احمد (3/380، 397، 439) (منکر) (اس کے راوی ’’قاسم‘‘ اور ”عبدالرحمن‘‘ لین الحدیث ہیں)