سنن النسائي حدیث نمبر: 5046
Sunan an-Nasa'i 5046
کتاب #53: کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل
1: بَابُ : الْفِطْرَةِ
باب: دین فطرت والی عادات و سنن کا بیان۔
أخبرنا حميد بن مسعدة عن بشر قال حدثنا عبد الرحمن بن إسحاق عن سعيد المقبري عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " خمس من الفطرة الختان وحلق العانة ونتف الضبع وتقليم الظفر وتقصير الشارب " . وقفه مالك .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پانچ چیزیں خصائل فطرت سے ہیں : ختنہ کرانا ، ناف کے نیچے کے بال مونڈنا ، بغل کے بال اکھیڑنا ، ناخن اور مونچھیں کاٹنا ۔“ مالک نے اسے موقوفاً روایت کیا ہے ، ( ان کی روایت آگے آ رہی ہے ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 5046]
💡 وضاحت:
۱؎: پانچ چیزوں کے ذکر سے یہاں حصر مراد نہیں ہے، خود پچھلی حدیث میں ”دس“ کا تذکرہ ہے، مطلب یہ ہے کہ ”یہ پانچ، یا دس چیزیں فطرت کے خصائل میں سے ہیں۔ ان کے علاوہ بھی بعض چیزیں فطرت کے خصائل میں سے ہیں جن کا تذکرہ کئی روایات میں آیا ہے (نیز دیکھئیے فتح الباری کتاب اللباس باب ۶۳)۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 12978) (صحیح)